پرویز الٰہی کے فرنٹ مین گرفتار، 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پرویز الٰہی کے فرنٹ مین محمد زمان کو گرفتار کر لیا،عدالت نے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور بھی کرلیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق یہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کیش بوائے بھی تھا جو ان کے غیر قانونی پیسوں کے لین دین اور ترسیل میں ملوث ہے۔ ایف آئی اے نے محمد زمان کے موبائل فون سے اہم شواہد حاصل کر لئے جب کہ عدالت نے محمد زمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور بھی کرلیا۔
Load/Hide Comments


