کوئٹہ، بجلی کی آنکھ مچولی اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن
کوئٹہ( این این آئی)غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی آنکھ مچولی نے کوئٹہ کے عوام کو شدید ذہنی کوفت میں مبتلا کر رکھا ہے شہر کے وسطی علاقوں میں 6 سے 8 جبکہ نواحی علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹوں تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ کوئٹہ شہر کے اطراف کے علاقے نواں کلی قمبرانی روڈ سریاب روڈ مشرقی و مغربی بائی پاس کے علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ گزشتہ 4 ماہ سے جاری ہے جبکہ شہر کے وسط میں طوغی روڈ لیاقت بازار آرچر روڈ جناح روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے جسکی وجہ سے گھریلو صارفین سمیت کاروباری حضرات کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے تو وہیں بھاری کم بلوں نے بھی عوام کی جیب پر شدید دباؤ ڈال رکھا ہے۔
Load/Hide Comments


