پسند کی شادی کیلئے گھرسے فرار ہونے والا جوڑا دریا پار کرتے ہوئے ڈوب گیا

مظفرگڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک)مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں پسند کی شادی کیلئے گھرسے فرار ہونے والا جوڑا دریا پار کرتے ہوئے ڈوب گیا۔ لڑکے کو بچالیا گیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 18 سالہ لڑکی اور 20 سالہ لڑکے نے گھر سے فرار ہونے کے بعد لکڑی کے تختے پر بیٹھ کر دریا عبور کرنے کی کوشش کی تھی۔پانی کے تیز بہا ئوکی وجہ سے دونوں ڈوب گئے ، اس دوران لڑکا تیرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت دریا سے نکل آیا تاہم لڑکی بچ نہیں سکی جس کی لاش بعد ازاں دریا سے نکال لی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا ، لڑکی کی تدفین کردی گئی ۔لڑکی کے ورثا ء نے لڑکے پر اغوا اور قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروادیا جس کے بعد پولیس نے لڑکے کو حراست میں لیتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں