گنداخہ ، سم شاخ کو بڑا شگاف پڑ گیا ، انتظامیہ اور ایریگیشن عملہ غائب ، عوام میں خوف و حراس

گنداخہ(یو این اے )گنداخہ کے قریب سم شاخ کو بڑا شگاف پڑ گیا جس کی وجہ سے گیل پور محلہ سمیت دیگر محلوں کو ڈوبنے کا خطرہ انتظامیہ اور ایریگیشن عملہ غائب دوسری جانب عوام میں خوف و حراس پھیل گیا،تفصیلات کے مطابق ضلع اوستہ محمد کے علاقے گنداخہ میں شہر کے جنوب میں واقع سم شاخ کو بڑا شگاف پڑنے سے گنداخہ شہر کے گیل پورمحلہ ،لاشاری محلہ اور مدنی محلہ سمیت دیگر علاقے کی طرف پانی مذید بڑھ رہا ہے جس سے شہری آبادی کو شدید خطرہ ہے اگر ضلعی انتظامیہ نے بر وقت سم شاخ کے شگاف کو بند نہیں کیا پورا علاقہ پانی کے لپیٹ میں آسکتا عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سم شاخ کے شگاف کو بند کرکے شہریوں کو تحفظ فراہم کرکے مزید جانی،مالی اور گھریلو نقصان سے بچایا جائے،انھوں نے مزید کہا کہ گیل پور سمیت دیگر محلوں کو سوچی سمجھی سازش کے تحت ڈبویا جارہا ہے ابھی سیلاب کی تکلیفیں اور دکھ درد اترے ہی نہیں تو اوپر سے سم شاخ کو شگاف لگ گیا جس سے شہری ابادی کو مزید پریشانی کا اضافہ انھوں نے ڈپٹی کمشنر اوستا محمد، اے سی اوستا محمد کمشنر نصیرآباد اور حکام بالا سے اپیل کی کہ گنداخہ کے نزدیک سم شاخ میں لگے شگاف کو بند کیا جائے تاکہ مزید نقصان سے بچ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں