وفاقی حکومت نے کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز رولز 2023ءکی منظوری دیدی
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز رولز 2023ءکی منظوری دے دی ہے اس حوالے سے امین الحق نے بتایا کہ وزارتِ آئی ٹی نے2021ءمیں ان رولز کی تیاری کا آغاز کیا تھا۔انہوںنے کہاکہ سرٹ رولز 2023ءکےلئے تمام اسٹیک ہولڈرز اور متعلقہ اداروں سے مشاورت کی گئی ہے۔امین الحق نے کہا کہ سرٹ رولز کے تحت سائبر سیکیورٹی کے معاملے پر فوری رسپانس دیا جا سکے گا۔وفاقی وزیر نے اس حوالے سے کہا کہ تمام کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کے مو¿ثر آپریشن کے لیے سرٹ کونسل بنائی جائے گی۔
Load/Hide Comments


