شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے مغرب میں سمندر کی طرف کروز میزائل داغ دیئے

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی بندرگاہ پر جوہری ہتھیاروں سے لیس امریکی آبدوز پہنچائے جانے کے بعد احتجاجاً جنوبی کوریا کے مغرب میں سمندر کی طرف کئی کروز میزائل داغ دیئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے مزید کروز میزائل جنوبی کوریا کی جانب داغے۔ ہفتہ کو داغے گئے میزائلوں نے جو فاصلہ طے کیا ان کی کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔یہ میزائل لانچ ایسے وقت میں کیا گیا جب سیول اور واشنگٹن کے درمیان شمالی کوریا کے ساتھ بڑھتے تنائو کے تناظر میں دفاعی تعاون کو مضبوط کیا جارہا ہے، جس میں جدید اسٹیلتھ جیٹ طیاروں کے ساتھ ساتھ امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں اور جوہری ہنگامی منصوبہ بندی کی میٹنگز کے نئے دور شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں