ڈنمارک میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اور واقعہ
کوپن ہیگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ رونما ہوا، دو افرد نے عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈینش پیٹریاٹس نامی اسی گروپ نے گزشتہ ہفتے بھی ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔ اس سے پہلے سوئیڈن میں بھی حالیہ کچھ روز کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کے دو واقعات رونما ہو چکے ہیں جبکہ ایران اور عراق میں ہزاروں افراد نے سویڈن اور ڈنمارک کے خلاف مظاہرے بھی کیے ہیں۔ یاد رہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کا پہلا واقعہ گزشتہ ماہ عید الاضحی کے روز 29 جولائی کو سویڈن میں پیش آیا تھا جس میں ملعون عراقی شہری سلوان مومیکا نے پولیس کی سکیورٹی میں مسجد کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔
Load/Hide Comments


