قرآن پاک کی بے حرمتی پر حملوں کا خطرہ، ڈنمارک کا سفارتی عملہ بغداد سے روانہ
بغداد (این این آئی) ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگ میں ایک مرتبہ پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد ڈینش سفارتی عملہ عراقی دارالحکومت بغداد سے کوچ کرگیا، اس سے قبل بھی کوپن ہیگن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے پہلے واقعے کے بعد عراق کے بااثر شیعہ عالم مقتدی الصدر کی اپیل پر بغداد میں قریبا ایک ہزار مظاہرین جمع ہوئے تھے۔انھوں نے بغداد کے انتہائی سکیورٹی والے گرین زون میں واقع ڈنمارک کے سفارت خانے کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز نے علاقے میں دو پلوں کو بند کر دیا اور مظاہرین آنسو گیس اور لاٹھیوں سے پسپا کر دیا۔
Load/Hide Comments


