سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے جی ڈی اے نے ایم کیو ایم کی حمایت کردی
کراچی (انتخاب نیوز) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کا وفد جی ڈی اے رہنماو¿ں سے ملاقات کیلئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ہاو¿س پہنچا جس میں مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، راعنا انصار اور علی خورشیدی شامل تھے۔ ملاقات کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماو¿ں کے ساتھ پریس کانفرنس میں جی ڈی اے رہنما صفدر عباسی کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کی نامزد کردہ اپوزیشن لیڈر راعنا انصار کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے نگران حکومت کے حوالے سے ہونے والی مشاورت میں جی ڈی اے کا مو¿قف بھی شامل کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفی کمال نے اپوزیشن لیڈر کیلئے حمایت کرنے پر پیر پگارا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اتحاد کا مقصد دیہی اور شہری سندھ کی خلیج کو پر کرنا ہے۔ دوسری جانب ایم کیوایم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کیلئے درخواست کل اسمبلی میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ درخواست پر ایم کیو ایم کے 20 اور جی ڈی اے کے 9 ارکان کے دستخط ہیں جبکہ جی ڈی اے نے ایم کیو ایم کو کل دوپہر تک اپنے 12 ارکان کے دستخط کی یقین دہانی ہے۔ ذرائع کے مطابق جی ڈی اے نے بیرون ملک نصرت سحر عباسی اور شہر یار مہر سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم کو اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کیلئے 30 سے زائد ووٹ درکار ہیں۔


