بلوچستان ہائیکورٹ ، وزیراعلیٰ بلوچستان کے 26 کوڈانیٹرز اور 2 ترجمانوں کی تعیناتی غیر قانونی قرار

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان ہائیکورٹ نےدرخواست پر فیصلہ سناتےہوئےحکومتی کوارڈینیٹرز کی تقرری کو غیرقانونی قرار دے دیا۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوارڈینیٹرز کا تقرر غیرقانونی طریقے سے کیاگیا۔گذشتہ سماعت پر چیف جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔واضع رہے کہ عبدالصادق خلجی ایڈوکیٹ نے کوڈانیٹرز اور 2 ترجمانوں کی تعیناتی کو چیلنج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں