ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کےلئے گیم چینجر ثابت ہوگا،شہباز شریف

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سمٹ میں عالمی کمپنیوں کی شرکت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی سندہے، پاکستان معدنی وسائل سے مالامال ہے،قدرتی وسائل سے بھرپور استفادے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے،ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کےلئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔منگل کے روز وزیراعظم شہباز شریف سے سی ای او مارک برسٹوو کی سربراہی میں بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے ملاقات کی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سمٹ میں عالمی کمپنیوں کی شرکت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی سندہے،کامیابی بیرک گولڈ کے اعتماد کی بحالی اسپیشل انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کے اجراءسے ممکن ہوا۔ملاقات میں مارک برسٹوو نے وزیراعظم کو ریکوڈک میں جاری ترقیاتی کام پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا کہ پوراپاکستان خصوصاًبلوچستان معدنیات سے مالامال ہے،قدرتی وسائل سے بھرپور استفادے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے،ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کےلئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔(اس)

اپنا تبصرہ بھیجیں