گوجرانوالہ،بیرون ملک منشیات سمگلنگ میں ملوث گروپ کے 2 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ (صباح نیوز)بیرون ملک منشیات سمگلنگ میں ملوث گروپ پکڑا گیا،دوملزمان گرفتارجبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔گوجرانوالہ میں کورئیر سروس کی آڑ میں مختلف ممالک میں منشیات سمگل کرنیوالانیٹ ورک پکڑا گیا ،منشیات سمگلنگ جیسے انسان دشمن دھندے میں ملوث ملزم کاشف اور ناصر کوپولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ماڈل ٹائون میں کورئیر کمپنی کے گودام سے کروڑوں روپیمالیت کی منشیات برآمدکر لی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کورئیر سروس کی آڑ میں سپورٹس بیلٹ اورجوتوں کے اندرمنشیات بھرکرمختلف ممالک میں بھجواتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں