نیپرا نے گوادر پاور پلانٹ کے بجلی ٹیرف میں 182 فیصد اضافہ کردیا

اسلام آباد، کوئٹہ (یو این اے) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گوادرپاور پلانٹ کے ٹیرف میں 182 فیصد اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے گوادر کول پاورپلانٹ کے ٹیرف میں 182 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔300 میگاواٹ کے گوادر کول پاور پلانٹ کا ٹیرف 22.34 روپے فی یونٹ کردیا گیا اور گوادر پاور پلانٹ کی لاگت بھی 145 فیصد اضافے سے 103 ارب روپے پر پہنچ گئی نیپرا نے چینی پاور کمپنی کی درخواست پر فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا اور ٹیرف میں اضافے کی بڑی وجہ ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری قرار دے دی۔نیپرا نے گوادر پاور پلانٹ کا ٹیرف 7.9روپے سے بڑھاکر 22.34 روپے فی یونٹ کردیا ، اس سے قبل ٹیرف کے تعین کیلئے ڈالر کا ریٹ105 روپے لیا گیا تھا۔اب نیپرا نے287 روپے کے ڈالر کے حساب سے ٹیرف منظور کیا ، گوادرپاور پلانٹ کی لاگت 42ارب روپے سےبڑھ کر 103ارب روپے ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں