نگران سیٹ اپ فروری 2024 سے آگے جا سکتا ہے،منظور وسان کی پیشگوئی

خیرپور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر منظور وسان نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ فروری 2024 سے آگے جا سکتا ہے ، ملک میں الیکشن وقت پر ہوتے نظر نہیں آ رہے۔منظور وسان نے خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران سیٹ اپ فروری 2024 سے آگے جاسکتا ہے، نگران حکومت کاکام الیکشن کرانا ہے مگرکچھ اور بھی کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ سیکریٹ ایکٹ عوام کے مفاد میں نہیں، ایسا بل نہیں ہونا چاہیے جس سے عوام متاثر ہو، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے)ٹوٹ چکی، بچے ہوئے لوگ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں