بھکرمیں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کی خلاف احتجاج کرنے والے گرفتار، جیل منتقل

بھکر(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی سزا کی خلاف احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کرکے بھکر جیل منتقل کر دیا ۔ عمران خان کے حقیقی کزن رفیق احمد خان نیازی اور ضلعی راہنما پی ٹی آئی طارق حمید نیازی ،فرحان خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔خانسر چوک بھکر میں روڈ بلاک کرنے، اداروں کے خلاف نعرے بازی اور ٹائر جلانے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا۔پی ٹی آئی بھکر کے سرکردہ رہنما رفیق احمد خان نیازی اور طارق حمید خان نیازی کو بھکر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔دریاخان سٹی تھانہ میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔سڑک بلاک کرنے، اداروں کے خلاف نعرے بازی پر پی ٹی آئی کے 15 نامزد اور 12 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق سنگین دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کیا گیا۔پی ٹی کارکنان روپوش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں