پنجگور میں ٹیلی فون ایکسچینج کے دفتر سے موٹر سائیکل چوری، مستونگ میں تاجر کو لوٹ لیا گیا

پنجگور، مستونگ (انتخاب نیوز) پنجگور میں چتکاں ٹیلی فون ایکسچینج کے گیٹ کے اندر سے نامعلوم چور موٹر سائیکل لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق عدلیل نامی نوجوان اپنے نیٹ سروس کی درستگی کے لیے پی ٹی سی ایل کے دفتر گئے تھے کہ نامعلوم چور گیٹ کے احاطے سے اس کی 125 ہنڈا ماڈل 2023 لے اڑے۔ علاوہ ازیں مستونگ میں تاجر کو دن دہاڑے لوٹ لیا گیا۔مستونگ کوئٹہ روڈ پر واقعہ لال میڈیکل کے مالک کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔ ہندو تاجر سنیل کمار کو دن سوا چار بجے گن پوائنٹ پر لوٹا گیا، ڈاکو تاجر کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر نقد رقم لے اڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں