نئی مردم شماری کے تحت انتخابات، الیکشن کمیشن فی الحال فیصلہ نہیں کرسکا
اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کروانے کے حوالہ سے فی الحال فیصلہ نہ کرسکا۔ الیکشن کمیشن نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کروانے پر تذبذب کاشکا رہے۔ا یک نجی ٹی وی کے مطابق لیگل ٹیم کی جانب سے رائے دی گئی ہے کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کا انتظار کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کو لیگل ٹیم نے بتایا کہ آرٹیکل51پانچ کے تحت نئی مردم شماری کے نتیجہ میں نئی حلقہ بندیاں آئینی تقاضہ ہے۔ اس آئینی تقاضے کو پوراکرتے ہوئے حلقہ بندیوں کے لئے تقریباً چار ماہ کا عرصہ درکار ہو گا جبکہ دو ماہ کا الیکشن شیڈول ہوگایوں فروری یامارچ تک انتخابات جاسکتے ہیں۔ صورتحال پرغور کے لئے الیکشن کمیشن کے دواجلاس ہوئے جس میں لیگل ٹیم کی جانب سے بریفنگ لی گئی تاہم الیکشن کمیشن میں کوئی اتفاق رائے سامنے نہیں آیا۔ ایک رائے یہ دی گئی کہ نئی مردم شماری کے تحت الیکشن کروانا الیکشن کمیشن پر لازم نہیں اورآئین کے آرٹیکل218کے تحت الیکشن کمیشن خودفیصلہ کرسکتا ہے کہ الیکشن کب کروانے ہیں۔


