لکی مروت ، پولیس کی مشتعل مظاہرین پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4زخمی

لکی مروت (صباح نیوز) لکی مروت کے علاقہ درہ پیزو میں سیمنٹ فیکٹری کے ساتھ ترقیاتی کاموں سے متعلق ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف احتجاج کرنے والے مشتعل مظاہرےن پرپولیس کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے، لواحقین اور اہل علاقہ نے لاش سڑک پر رکھ کر پشاور کراچی انڈس ہائی وے بلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں مبینہ طور پر پولیس کی مظاہرین پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سے جاں ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں