اوچ شریف میں نامعلوم افراد نے مسجد میں سوئے پیش امام کو قتل کردیا

اوچ شریف (مانیٹرنگ ڈیسک)اوچ شریف میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسجد میں سوئے پیش امام کو قتل کردیا ۔ اوچ شریف کے نواحی علاقہ خیرپورڈاہا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ جہاں نامعلوم افراد سو ئے ہوئے امام مسجد کوقتل کرکے چلے گئے۔ واقعہ کی اطلاع پرمقامی پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ۔ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں