ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کیلئے ڈاکٹر عبدالمالک کا نام تجویز کیا تھا، خواجہ آصف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چنیل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت کے دوران اس پر زور دیاگیا تھا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے چھوٹے صوبے سے نام تجویز کیا جائے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی میٹنگ کے دوران ڈاکٹر عبدالمالک کا نام تجویز کیا گیا تھا، ڈاکٹر مالک کے نام پر کسی کو اختلاف نہیں تھا، کوئی سیاسی و ابستگی رکھنے والے کو نگراں وزیراعظم بنایا جاتا تو الیکشن پر سوالیہ نشان ہوتا۔ بلوچستان کئی برس سے خلفشار کا شکار ہے۔ حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن میں تاخیر ممکن ہے۔ تاحیات نااہلی والی بات اب ختم ہوچکی ہے۔
Load/Hide Comments


