نگراں وزیراعلیٰ سندھ کیلئے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا گیا

کراچی (انتخاب نیوز) سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کیلئے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا گیا۔ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی جانب سے مشاورت کی گئی۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو نگراں وزیراعلیٰ سندھ کیلئے نامزد کرلیا گیا۔ ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام اپوزیشن کو بتایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم نے مشاورت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں