نگراں وزیراعلیٰ کیلئے ایسے شخص کا نام تجویز کیا گیا جسکا تعلق بلوچستان سے ہے ہی نہیں، صالح بھوتانی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بی اے پی کی سینئر قیادت کا وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے تجویز کردہ نام پر تحفظات کا اظہار۔ صوبائی صدر بی اے پی سردار محمد صالح بھوتانی کی جانب سے کہا گیا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے نام تجویز کرنے سے قبل وزیراعلیٰ نے پارٹی سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی۔ تجویز کردہ ناموں میں ایک نام پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔ ایسے شخص کو بھی تجویز کیا ہے جسکا تعلق بلوچستان سے ہے ہی نہیں اور انکا کردار بھی سب کے سامنے عیاں ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنماﺅں، پارلیمانی اراکین نے بھی رابطہ کر کے نام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مستردکیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے متنازعہ شخصیت کو تجویز کر کے صوبے میں تشویش کی فضا قائم کردی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کر تے ہیں کہ ہم نے متنازعہ شخص کا نام مسترد کیا ہے۔
Load/Hide Comments


