کراچی، شاپنگ سینٹر کی بیسمنٹ میں واقع ایک دکان میں آتشزدگی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے طارق روڈ پر شاپنگ سینٹر کی بیسمنٹ میں واقع ایک دکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔طارق روڈ پر واقعہ مشہور شاپنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں گارمنٹس کی دکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آگ لگنے سے شاپنگ مال میں دھواں بھر گیا جبکہ مال کی انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔دکاندار کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جبکہ آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، آگ لگنے سے دکان میں موجود کچھ سامان متاثر ہوا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں