لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 3 خواتین زخمی
سیالکوٹ (انتخاب نیوز) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل اوسی کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں گاو¿ں اولی اور ضلع کوٹلی کا رہائشی 60 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کھیتوں میں گھاس کاٹتے ہوئے 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔
Load/Hide Comments


