10سالہ فاطمہ کے قتل کی شفاف تحقیقات کرائی جائے، قانونی مدد کیلئے تیار ہیں، سندھ بار کونسل

کراچی (این این آئی)سندھ بار کونسل نے 10سالہ فاطمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد سفاکانہ طریقے سے قتل سے متعلق واقعے کی تحقیقات میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بغیر کسی دباو¿ کے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بار کونسل نے دس سالہ فاطمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد سفاکانہ طریقے سے قتل کرنے کے کیس سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ جاری اعلامیے کہ مطابق کیس میں ہر ممکن قانونی مدد کے لیے تیار ہیں۔ وائس چیئرمین اظہر حسین عباسی اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نعیم قریشی نے بیان میں کہا کہ حویلی میں بااثر افراد کی جانب سے معصوم بچی پر ظلم کی مذمت کرتے ہیں۔ ملزمان خواہ کتنے ہی طاقتور ہوں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سندھ بار کونسل نے واقعے کی تحقیقات میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا۔ سندھ بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بغیر کسی دبا کے تحققیات کریں۔ کسی بھی قسم کی قانونی مدد کے لیے سندھ بار کونسل تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں