جہلم، دو تاجروں کے قتل کا ملزم دھر لیا گیا
جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک)جہلم کی غلہ منڈی میں دو تاجروں کو قتل اور دو کو زخمی کرنے والازم اسلام آباد فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق جہلم کی غلہ منڈی میں اندھا دھند فائرنگ کرکے دو تاجروں کو قتل اور دو کو شدید زخمی کرنے والے ملزم فیصل پہلوان کو ناکہ بندی کے دوران ایلیٹ فورس نے جی ٹی روڈ سے گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فیصل پہلوان واقعہ کے بعد جہلم سے اسلام آباد کی جانب فرار ہو رہا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم فیصل نے معمولی رنجش پر فائرنگ کرکے یامین اور ناصر نامی تاجروں کو قتل جبکہ فیصل اور احسن نامی کو شدید زخمی کرکے فرار ہو رہا تھا۔
Load/Hide Comments


