بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وومن کی چوتھی بورڈ میٹنگ

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وومن کی چوتھی بورڈ میٹنگ کا اجلاس زیر صدارت چیرپرسن فوزیہ شاہین منعقد ہوا اجلاس میں کمیشن کے ممبران کے علا¶ہ متعلقہ محکمے کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اجلاس میں ایجنڈا میں شامل تمام نکات پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا اجلاس میں نگران صوبائی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں و سوشل ویلفیئر شاہینہ خان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرپرسن بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وومن فوزیہ شاہین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کا قیام 2017ءمیں ہوا جسکا مقصد خواتین کے حقوق کے لیے پالیسیز تشکیل دینا اور ان پر عملدرآمد کرانا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ کمیشن کی اگلے تین سال کی اسٹریٹجک پلان یو این ڈی پی کے ساتھ ہوا ہے، اس منصوبے کے تحت کمیشن کے ایکٹ اور تمام خدوخال کو شیئر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اجلاس میں بورڈ میٹنگ کے منٹس کی بھی منظوری بھی دی گئی اجلاس میں نگران مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں و سوشل ویلفیئر شانیہ خان کو نگران مشیر مقرر ہونے پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ بھی دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں