بلوچستان تیکوانڈو کا 5 رکنی وفد پیس اینڈ فرینڈ شپ ایونٹ میں حصہ لینے کیلئے ایران روانہ
تفتان (آن لائن) بلوچستان تیکوانڈو کی پانچ رکنی وفد ایران زاہدان میں پیس اینڈ فرینڈ شپ ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام سے 15 روزہ راہداری کے ذریعے روانہ ہو گئے تفصیلات کے مطابق ایران میں ہونے والے 3 ملکی پیس اینڈ فرینڈ شپ مارشل آرٹس ایونٹ میں بلوچستان کے 3 اتھلیٹس ملک کی نمائندگی کررہے ہیں ۔ مقابلے آج سے زاہدان ایران میں شروع ہوگئے ۔ ایونٹ میں تائیکوانڈو ، ہوشو ، کراٹے اور جوڈو کے مقابلے ہونگے ۔ پاکستانی کھلاڑی طاہر علی ، خدائے داد ، محمد عاصم ، کوچ نصیب اللہ بابر اور ریفری علی احمد بلوچ بذریعہ روڈ تفتان بارڈر کے زریعے زاہدان پہنچے میرجاوہ پہنچنے پر ایران حکام نے استقبال کیا 28 اگست تک زاہدان میں ہونے والے مقابلوں میں افغانستان کے اتھلیٹس بھی حصہ لے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


