کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ، فی کلو 180 میں فروخت

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں مزید 10روپے اضافہ کے ساتھ 170سے 180روپے کردیا گیا ہے اسکی وجہ بلوچستان میں چینی کے سمگلنگ ہے عوام کی جانب سے سمگلنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے بلوچستان میں چینی کی سمگلنگ میں اضافے کے سبب گزشتہ آٹھ مہینوں میں 90روپے فی کلو اضافہ ہوچکا ہے مہنگائی کے وجہ سے عام آدمی بہت زیادہ متاثر ہے اس لئے عوام کی جانب سے چینی کی سمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات پر زور دیا ہے تاکہ چینی کی سمگلنگ بند ہونے کہ وجہ سے قیمتوں میں کمی آسکے اس وقت پورے ملک میں مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہے بلوچستان میں چینی کی سمگلنگ کے سبب قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں