چیف الیکشن کمشنرسے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات ہوئی، متحدہ کے وفد نے کراچی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی جس میں کراچی کی قومی اور صوبائی اسمبلی نشستوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔ کراچی کی آبادی بڑھنے سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں نمائندگی زیادہ بنتی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو ان کا آئینی اور قانونی حق دیا جائے۔متحدہ پاکستان نے کہا کہ کراچی میں قومی اسمبلی کی 2، صوبائی اسمبلی کی 4 سے 6 نشستیں بڑھتی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے بھی تسلیم کیا کہ محتاط اندازے کے مطابق کراچی کی قومی اسمبلی کی ایک صوبائی کی 3 نشستیں بڑھتی ہیں۔
Load/Hide Comments


