سبی ، ورلڈ بینک پراجیکٹ کے سائٹ پر دستی بم حملہ
سبی (یواین اے)سبی میں لونی روڈ پر واقعہ واٹر سپلائی اسکیم پر تعمیراتی کام کرنے والوں پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا تفصیلات کے مطابق واٹر سپلائی لونی روڈ سبی ورلڈ بینک پراجیکٹ کے سائٹ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔دستی بم کے پھٹنے کی زوردار آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ایس ایس پی یوسف کریم بھنگر نے دھماکہ کے فوری بعد جائے واقوعہ کا دوردہ کیا اور انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
Load/Hide Comments


