رانی پور، فاطمہ قتل کیس کا مرکزی ملزم اسد شاہ 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
خیرپور (انتخاب نیوز) خیرپور کے علاقے رانی پور میں تشدد سے کمسن ملازمہ کی ہلاکت کے کیس میں نامزد مرکزی ملزم اسد شاہ اور کمپاﺅنڈر امتیاز کو انسداد تخریب کاری عدالت نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے۔ ابھی تک موبائل کوڈ ملا ہے نا ہی حنا شاہ اور اس کا والد فیاض شاہ گرفتار ہوسکے ہیں۔ ملزم اسد اور کمپاو¿نڈر امتیاز کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر آج انسداد تخریب کاری کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں تفتیشی افسر نے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے دونوں ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات دیے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے۔ نا اسد شاہ کے موبائل کا پن کوڈ ملا ہے اور نا ہی مقدمے میں نامزد ملزمہ حنا شاہ اور اس کے والد کو گرفتار کیا جاسکا ہے جن کی گرفتاری کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔


