صدر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی منظوری دے دی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری دے دی، کونسل کے کل 13 ممبران ہیں جس میں وزیر اعظم پاکستان چیئرمین ہوں گے۔ صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 156 ایک اور رولز آف بزنس کے تحت دی جس کے تحت یہ کونسل ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے اور مالیاتی ، تجارتی ، معاشرتی اور اقتصادی پالیسیز کے حوالے سے منصوبہ بندی کی ذمہ دار ہے۔کونسل میں وزیر اعظم اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شامل ہیں، کونسل میں چار صوبوں سے نگران حکومتوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


