کوئٹہ ،سی ٹی ڈی کی کارروائی،3مشتبہ افرادہلاک، ایک مغوی بازیاب
کوئٹہ( صباح نیوز) کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد ہلاک ، اسلحہ و گولہ سمیت 1مغوی شخص کو بازیاب کروا لیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی سنگین وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق مشتبہ افراد کے ٹھکانے سے ایک سب مشین گن، 2 نائن ایم ایم کے پستول، دستی بم، پرائما کارڈ اور ایک ماہ قبل کوئٹہ سے اغوا ہونے والا شخص ابو بکر بھی بحفاظت بازیاب کر وایا لیا گیا ۔
Load/Hide Comments


