شاہ محمود قریشی ،فواد چوہدری کی ضمانتیں خارج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ 9مئی کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اورسابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت جج عبہر گل نے کی ، عدالت نے عدم پیشی کی بنیاد پر شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا ۔واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں