جنوبی کوریائی وزیر برائے انضمام مستعفی ہوگئے

سیول:جنوبی کوریائی صدر نے خصوصی مشیر برائے شمالی کوریا کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے رابطہ دفتر تباہ اور امریکا سے جاری مذاکرات ختم کرنے کے بعد کم یون چْل کو ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ انہیں گزشتہ برس انضمام کا خصوصی وزیر تعینات کیا گیا تھا تاہم صورتحال میں ابتری کے بعد چْل نے کہا کہ وہ مزید یہ ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہیں۔ اس پیش رفت کو جزیرہ نما کوریا میں قیام امن کی کوششوں کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں