قلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے 2 افراد، بولان ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ (آن لائن) قلعہ عبداللہ کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی بدوان میں فائرنگ کے نتیجے میں دلاور اور نذر محمد موقع پر جاں بحق ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔ علاوہ ازیں بولان کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے 1شخص ہلاک ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بولان کے علاقے دوزان کے مقام پر تیز رفتار بوزر بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گرگیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔


