جعفر آباد ، سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم کے 2 مشتبہ افراد ہلاک
جعفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 2 مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں سی ٹی ڈی اورمشتبہ افراد کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 2 مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے.ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد نے فورسز پر فائرنگ کر دی ، جوابی فائرنگ میں مشتبہ افراد مارے گئے ، مشتبہ افراد سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمدکر لیا گیا
Load/Hide Comments


