کوئٹہ پولیس کی کارروائیاں، مغویہ سمیت 11 ملزمان گرفتار
کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ پولیس نے منشیات فروشوں ، اشتہاری مفرور ملزمان سمیت 1مغویہ کو بازیاب کرکے 11ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالحئی بلوچ ، ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر منظور شہید پولیس نے نامزد ملزم محمد ایوب کو سیٹلائیٹ ٹاون پولیس نے اشتہاری نور احمد کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسری کاروائی میں مغوی خاتون بی بی (ش) کو بازیاب کرلیا ہنہ اوڑک پولیس نے اقدام قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزمان وکیل ،خلیل،مقبول،صلال کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او پشتون آبادعادل شاہ نے سمارٹ پولیس اسٹیشن کے مقدمے میں مطلوب ملزم حاجی ذیل کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او نوحصار نصیب اللہ ناصر نے ظہور احمد کو گرفتار کرکے 2کلو چرس برآمدکرکے قبضے میں لے لی اسی طرح ایس ایچ او نیو سریاب عبدالقادر قمبرانی نے عبدالشکور کے قبضے سے 2کلو ہیئروئن برآمد کرکے قبضے میں لے لی جبکہ دوسری کاروائی میں مفرور ملزم آصف کو گرفتار کرلیا شہید امیر محمد دستی کے عملے نے محیب اللہ کے قبضے سے 500گرام چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لی گوالمنڈی پولیس نے نامزد ملزم صدیق اللہ کو گرفتار کرلیا پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی


