صومالیہ کے شہر بلدوین میں ٹرک بم دھماکا،10افراد ہلاک
موغادیشو(این این آئی )صومالیہ کے وسطی شہر بلدوین میں ایک چیک پوسٹ پر ٹرک بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 10 افراد ہلاک اور قریبی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس بم حملے میں کون سا گروپ ملوث ہے لیکن شدت پسند گروپ الشباب اکثر صومالیہ میں اس طرح کے بم دھماکے کرتا رہتا ہے۔علاقے کے پولیس افسر احمد عدن نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں فوجیوں اور عام شہریوں سمیت 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ اس میں ایک درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ان میں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے پیش نظر ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔
Load/Hide Comments