مریم نواز کی زیر صدارت سینئر رہنماﺅں کا اجلاس ،اہم امور پر تبادلہ خیال
لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی قائد نواز شریف کی واپسی واپسی کی تیاریوں کے حوالے سے سینئر رہنماﺅں کا اجلاس ہوا جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جاتی امرا رائیونڈ میں ہونے والے اجلاس میں صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنااللہ، پرویز رشید، میاں جاوید لطیف، محسن شاہنواز رانجھا شریک ہوئے۔ اجلاس میں قائد مسلم لیگ (ن) کے استقبال کی تیاریوں پر مشاورت ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے مریم نواز کے جلسوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔ شرکاءنے کہا کہ قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل جلسوں کے ذریعے کارکنوں کا لہو گرمایا جائے گا۔
Load/Hide Comments


