سکرنڈ میں فورسز کے آپریشن میں 3 افراد ہلاک، 4 رینجرز اہلکار زخمی، ورثا کا لاشوں سمیت شاہراہ پر دھرنا

نوابشاہ (انتخاب نیوز) رینجرز اور پولیس کی سکرنڈ میں مشترکہ کارروائی۔ رینجرز اور پولیس ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ ہائی ویلیو ملزمان کے پاس ایکسپلوسو اور اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس کو دیکھتے ہی شرپسند عناصر نے حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں رینجرز کے 4 جوان زخمی جبکہ پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی میں تین حملہ آور ہلاک ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نوابشاہ سکرنڈ میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکرنڈ میں کارروائی کیخلاف علاقہ مکینوں نے سکرنڈ بائی پاس پر دھرنا دیدیا۔ مظاہرین نے مرکزی شاہراہ پر لاشیں رکھ کر دھرنا دیدیا جس کے باعث سکرنڈ بائی پاس کے قریب ٹریفک شدید متاثر، مسافر پریشان۔

اپنا تبصرہ بھیجیں