اقوام متحدہ نے پاکستان کےغیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی بے دخلی کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کردیا
نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان کےغیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی بے دخلی کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، سٹیفن ڈیوجارک نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ملک میں غیر قانونی طور پرمقیم غیر ملکی شہریوں کو بے دخل کرنے کے فیصلے تشویش ہے۔ترجمان سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین میں ہمارے ساتھی اس معاملے پر غور کر رہے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ اصول طور پر یہ ضروری ہے کہ کسی بھی پناہ گزین کو تب تک واپس نہ بھیجا جائے جب تک وہ رضاکارانہ اور باوقار طریقے سے نہ ہو۔
Load/Hide Comments


