بلوچستان ہیلتھ کارڈ بارے آگاہی پروگرام سے متعلق اجلاس کا انعقاد

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کی طرف سے ہیلتھ کارڈ کے بارے اگاہی پروگرام ڈپٹی کمشنر مستونگ کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان ہیلتھ کارڈ اسد اللہ کاکڑ، ڈپٹی کمشنر مستونگ رزاق ساسولی، ڈائرکٹر ایڈمنسٹریٹریشن التاز سخی، ڈایریکٹر ٹیکنیکل فیصل کاکڑ، اسٹیٹ لایف کے نمایندہ جلال الدین اور نادرہ کی ٹیم نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکا میں تمام سیاسی جماعتون کے زمیداران، انجمن تاجران، علما، زمینداران، سول سوسائٹی اور مختلف طبقہ فکر کے لوگ شامل تھے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد اللہ کاکڑ نے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان نے تمام شہریوں کا صحت کارڈ کے ذریعہ مفت علاج کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور الحمدللہ یہ منصوبہ اب پایہ تکمیل تک پہنچنے کو ہے۔ہیلتھ کارڈ، جو کہ آپ کی شناختی کارڈ ہو گی، وہ سب کے لیے یکسان علاج کی سہولیات مہیا کرے گی۔ اپنے تمام 18 سال سے کم عمر بچوں کا ب فارم بنوائیں اور 18 سال سے زائد عمر کے افراد کا شناختی کارڈ بنوائیں۔ ہر خاندان کا الگ الگ حیثیت ہوگی، مطلب کہ اس کا کارڈ الگ ہو گا۔ 10 لاکھ روپے تک کا تمام علاج ملک بھر کے 1200 سے زائد کسی بھی پینل اسپتال سے مفت کروایا جا سکے گا۔اس میں کسی ریفرنس یا ریفرل کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ہر مریض کو عزت و وقار کے ساتھ علاج کیا جائے گا۔ اپ اسپتال جا کر ہیلتھ کارڈ کے کاونٹر پر اپنی شناختی کارڈ دکھائیں گے اور اپ کا علاج شروع کیا جائے گا، اور علاج مکمل ہونے کے بعد شناختی کارڈ دکھا کر بغیر کسی مشکل کے مریض اسپتال سے ڈسچارج ہو گا۔ کسی بھی مشکل مسئلے کو حل کرنے کے لیے اور سہولیات کو عوام تک اسانی سے پہنچانے کے لیے ہیلتھ کارڈ پروگرام کی ٹیم فوری طور پر عمل درآمد کرائے گی۔ہماری وژن ہے کہ بلوچستان کے عوام کو علاج کی سہولیات مفت مہیا کی جائیں۔مختلف بیماریوں کی وجہ سے پوری خاندان کی جمع پونجی خرچ ہو جاتی ہے اور ادھار لے کر علاج کیا جاتا ہے۔ کئی مریض پیسہ نہ ہونے کی صورت میں علاج ہی نہیں کر پاتے۔ لیکن انشائاللہ اب ایسا نہیں ہو گا۔ ہر مریض کو عزت و احترام کے ساتھ پاکستان کے تمام اسپتال میں مفت علاج کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر مستونگ رزاق ساسولی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ انشاللہ مستونگ کے تمام عوام کا علاج مفت ہو گا اور ڈپٹی کمشنر افس عوام کی بہتر سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔ اور ہم ہیلتھ کارڈ پروگرام بلوچستان کے ساتھ مل کر بہترین علاج عوام کو مہیا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں