بھارت، رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 7 افراد جھلس کر ہلاک، 40 زخمی

ممبئی (صباح نیوز)بھارت میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے افراد ہلاک اور40سے زائد افراد جھلس گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ جمعہ کی صبح تقریباً3 بجے پیش آیا، بھارت میں ممبئی کے قریب گورگائوں میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے7 افرادجھلس کر ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔آگ کی زد میں آکر متعدد گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔حکام کے موقع پر پہنچتے ہی آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ، کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔مقامی افراد کے مطابق پارکنگ ایریا میں پڑے کپڑے میں آگ لگ گئی تھی جس کے بعد آگ نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے آتشزدگی کے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لئے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں