رواں سال ٹی وی چینلز کوچار ارب 66 کروڑ 76 لاکھ روپے کے سرکاری اشتہارات دیئے گئے
اسلام آباد(آن لائن) سابق دور حکومت میں کس ٹی وی چینل کو کتنی مالیت کے اشتہارات جاری کیے گئے تفصیلات سامنے آگئیں۔یکم مارچ 2022 سے 31 اگست 2023 تک وزارت اطلاعات اور دیگر وفاقی اداروں نے چار ارب 66 کروڑ 76 لاکھ روپے کے اشتہارات جاری کیے۔ وزارت اطلاعات کی دستاویز کے مطابق مزکورہ عرصہ کے دوران وزارت اطلاعات کی جانب سے تین ارب 71 کروڑ دو لاکھ73 ہزار کے اشتہارات جاری ہوئے۔ دستاویز کے مطابق جیو کو سب سے زیادہ 34 کروڑ 80 لاکھ 83 ہزار روپے کے اشتہارات دیے گئے۔ ایکسپریس نیوز اور انٹرٹینمنٹ کو 28 کروڑ 28 لاکھ 63 ہزار روپے کے اشتہارات ملے۔ ہم نیوز اور انٹرٹینمنٹ کو 27 کروڑ 31 لاکھ 46 ہزار روپے کے اشتہارات جاری کیے گئے۔ سما کو 26 کروڑ 83 لاکھ 84 ہزار روپے کے اشتہارات ملے۔ دنیا نیوز کو 26 کروڑ 41 لاکھ روپے کے اشتہارات دیے گئے۔ اے آر وائی کو دو کروڑ 17 لاکھ 65 ہزار روپے کے اشتہارات ملے۔ بول نیوز اور ٹی وی کو 73 لاکھ 26 ہزار 946 روپے کے اشتہار ملے۔


