سازش کے تحت امن وامان کوخراب کیا جارہا ہے، آل پارٹیز کیچ

تربت: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی نائب امیر،آل پارٹیز کیچ کے کنوینر خالد ولید سیفی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ کیچ کے امن وامان کوسوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیاجارہاہے، حالیہ ڈنک اور دازن جیسے اندوہناک واقعات نے علاقے کو سوگ میں ڈال دیاہے،کیچ کے باشندے ذہنی تناؤ کے شکار ہیں اور مزید کہا کہ دشتی بازار ملک آباد میں میڈیکل اسٹور،آبسر اور کیچ کے دیگرمختلف علاقوں میں ڈکیتیوں کی وارداتیں روزکا معمول بن چکی ہیں،چوراورڈاکو کامیاب کارروائی کرکے دندناتے پھر رہے ہیں، یوں محسوس ہوتا ہے کہ عوام کوچوروں اور ڈاکوؤں کے رحم کرم پرچھوڑ دیا گیاہے، انہوں نے کہا کہ ملک آباد میں میڈیکل اسٹورکے چندقدم کے فاصلے پرسیکورٹی اہلکار کی ڈیوٹی ہے لیکن واردات کے وقت پولیس غائب ہوتی ہے جوکہ انتہائی تشویشناک معاملہ ہے،لہٰذاجے یو آئی انتظامیہ کومتنبہ کرتی ہے کہ جو قوتیں کیچ کے امن وامان کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں ان کولگام دیاجائے انہوں نے کہاکہ کیچ کے امن وامان کے حوالے سے آخری حد تک جائیں گے کیونکہ امن وامان ہرشہری کا اولین حق ہے، کیچ کی بگڑتی صورتحال اور بد امنی کوختم کرکے امن بحال کرنے کیلئے انتظامیہ اپنی بھرپور کردار ادا کرے اور اپنی نفری بڑھائے اور سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے، امن وامان کوبحال کرنے کی خاطر کیچ کی تمام سیاسی پارٹیاں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں