طلباء کی گرفتاری حکومت کیخلاف گہری سازش ہے،ایچ ڈی پی

کوئٹہ:ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں آن لائن کلاسز کیخلاف کوئٹہ کے طلباء وطالبات کے مظاہرے پر لاٹھی چارچ،طلباء وطالبات کی گرفتاریوں اور ان پر تشدد کے اقدام پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے اس طرح کے اقدامات کوصوبائی ھکومت کے خلاف گہری سازش قرار دیا بیان میں کہا گیا کہ صوبے بھر میں لوڈ شیڈنگ ار بجلی نہ ہونے کیکبرسے مھکمہ تعلیم سمیت تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر آگاہ ہیں اس وقوت کوئٹہ شہر اور گردونواح میں روزانہ 7سے 8گھنٹے تک بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شہریوں کی اکثریت انٹر نیٹ اور میڈیا جیسی سہولیات سے محروم ہین ان ھالات میں آن لائن کلاسز کا انعقاد ایسا ہی ہے جیسے اندھے،بہرے اور گونگے لوگوں کو پڑھا یا جائے بیان میں کہا گیا کہ ایچ ڈی پی نے آن لائن کلاسز کی ناکامی کے متعلق ایک مہینہ قبل اخباری بیان کے ذریعے اپنے متعلق اور اس کے انعقاد کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بجلی کی شدید بندش اور لوڈ شیڈنگ کے ساتھ میڈیا کے نہ ہونے کے بارے میں آگاہ کیا تھا جس پر محکمہ تعلیم سمیت کسی نے توجہ نہین دی اب بھی اس سلسلے میں واضح طور پر اس بات پرقائم ہے کہ جب تک بجلی کے بحران پر قابو اور صوبے بھر میں آن لائن کلاسز کی سہولت ہر فرد تک نہیں پہنچائی جائے گی اس وقت تک آن لائن کلاسز کاانعقاد بے معنی ہوگا بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ کے طلباء وطالبات نے اپنے حقوق کیلئے مظاہرے کئے تھے جن پر تشدد کر کے صوبے کی قومی وقبائلی روایات کے ساتھ قانون کی بھی دھجیاں اڑائی گئی ہے جبکہ ان کی گرفتاریاں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارون کی کھلی بد معاشی کو ظاہر کرتی ہے بیان میں گرفتار طلباء وطالبات کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ آن لائن کلاسز بند کرنے کے ساتھ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے اس سلسلے میں صوبائی حکومت فوری طور پر وفاقی حکومت سے رابطہ کر کے صوبے کے ساتھ اور رکھی جانے والی رویے کے متعلق انہیں ا ٓگاہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں