دنیا کے 18 آزاد ممالک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، رپورٹ
تل ابیب(این این آئی)فلسطینی سر زمین پرقبضہ کر کے قائم کیے جانے والے اسرائیل کی حیثیت اب تک متنازع ہی ہے۔ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، یہ بات سب کے علم میں ہے تاہم دنیا بھرمیں پاکستان کے علاوہ بھی متعدد ممالک اسرائیل کا قیام تسلیم نہیں کرتے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ان ممالک میں پاکستان کے علاوہ قطر، ایران، بنگلہ دیش، کویت ، یمن، ملائیشیا، بھوٹان، سعودی عرب، عمان، برونائی، لیبیا، صومالیہ اورافغانستان شامل ہیں۔یہ ممالک اسرائیل کی اس جارحیت کیخلاف ہیں جو اس نے فلسطین کے خلاف جاری رکھی ہوئی ہے۔صیہونیوں نے فلسطینی سر زمین پر 1948 میں قدم رکھا اور اسرائیل کا قیام عمل میں آیا جو آج تک دنیا بھرمیں متنازع ہی مانا جاتا ہے۔یہ بات قابل ذکرہے کہ ایران اسرائیل کو تسلیم کرنے والا دوسرا مسلم اکثریتی ملک تھا لیکن انقلاب ایران کے بعد یہ ملک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔


