فلپائن کے دارالحکومت میں 5.2 شدت کا زلزلہ

منیلا (این این آئی)فلپائن کا دارالحکومت منیلا ہولناک زلزلے سے لرز ا±ٹھا، جھٹکوں سے لوگ خوف و ہراس کے باعث عمارتوں سے باہر نکل آئے۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعہ کو فلپائن میں 5.2 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں دارالحکومت میں عمارتیں لرز اٹھیں تاہم جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔منیلا کے جنوب میں تقریباً 100 کلومیٹرکے فاصلے پر جمعہ کی صبح 8:24 بجے پر ہلکی نوعیت کا زلزلہ آیا جس کے بعد لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔صوبہ باتنگاس کے کالاکا شہر میں ڈیزاسٹر ایجنسی کے اہلکار رافیل کیواس کا کہنا ہے کہ اب تک سب ٹھیک ہے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حالانکہ یہ زلزلے کا مرکز ہے۔رافیل کیواس نے کہا کہ ہم نے 10 سیکنڈ سے بھی کم کے لیے ایک زوردار جھٹکا محسوس کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں